عوام کی خدمت کی بدولت سینیٹ اور عام انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرینگے‘ حمزہ شہباز

شہباز شریف (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق ملک وقوم کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے

بدھ 28 فروری 2018 21:13

عوام کی خدمت کی بدولت سینیٹ اور عام انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہ صرف سینیٹ انتخابات بلکہ عام انتخابات میں بھی شاندار کامیابی حاصل کریں گے،قوم دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے پاکستان کی خدمت کا کام لے ،شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق ملک او رقوم کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹ انتخابات جمہوریت کا تسلسل ہیں ۔ نہ صرف سینیٹ کے انتخابات بلکہ عوام کی خدمت کی بدولت عام انتخابات میں بھی شاندار کامیابی حاصل کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ قوم دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے پاکستان کی خدمت کا کام لے ۔

متعلقہ عنوان :