نیب --’’ احتساب سب کیلئی----- ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے،جسٹس(ر) جاوید اقبال

نیب نہ تو کسی سے انتقام پر یقین رکھتاہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت اور فرد سے اس کا تعلق ہے، نیب افسران بلا امتیاز ، کسی دبائو اور سفارش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیں،چیئرمین نیب

بدھ 28 فروری 2018 21:13

نیب --’’ احتساب سب کیلئی----- ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے،جسٹس(ر) ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) ) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب میرٹ، شوائد اور قانون کے مطابق بلا تفریق اپنے فرئض سرانجام دیتا رہے گا۔ بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کو جڑسے اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کو نہ صرف اپنی قومی زمہ داری سمجھتے ہیں بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشیں کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین نیب نے کراچی میں نیب کراچی ریجنل بیورو کے دورہ کے دوران نیب کراچی کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کراچی بیورو نیب کا انتہائی اہم ریجنل بیورو ہے جو کہ بدعنوان عناصر کے خلاف قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کاروائی اور ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم کی برآمدگی کے لیے اپنی کوششیں کر رہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شوائد کی بنیا د پر 10ماہ کے اندر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب --’’ احتساب سب کے لیی----- ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے نیب نہ تو کسی سے انتقام پر یقین رکھتاہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت اور فرد سے اس کا تعلق ہے۔

نیب کی پہلی اور آخری وابستگی ریاست پاکستان ، آئین پاکستان اور پاکستان کی عوام سے ہے ۔ نیب افسران بلا امتیاز ، کسی دبائو اور سفارش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض پوری ایمانداری ، دیانت ، میرٹ، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیں۔ نیب کے جو افسران میرے کام کی رفتار کے ساتھ قدم ملا کر نہیں چل سکتے وہ اپنی رفتاربڑھائیںوگرنہ نیب میں ایسے افسران کیلئے کوئی جگہ نہیں اب صرف اور صرف کام، کام اور کام ہوگا اور بلا تفریق احتساب ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ قبل ازیں چیئر مین نیب نے نیب کراچی میں پودا لگایا اور نیب کراچی کی دوسری منزل کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی جی نیب کراچی الطاف باوانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :