کوئٹہ، نوحصار میں ایف سی کے کیمپ پر خودکش حملہ، 4اہلکار شہید، 6زخمی

بدھ 28 فروری 2018 21:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں ایف سی کے کیمپ پر خودکش حملہ 4اہلکار شہید 6زخمی ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق بدھ کی رات کوئٹہ کے علاقے نوحصار خونی تالاب میں درویش آباد کے مقام پر واقع ایف سی کی کیمپ پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 4اہلکار محمد عامر ،محمد عمران ،جاوید احمد ،محمد راشد شہید جبکہ 6اہلکارشدید زخمی ہوگئے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی گئی اور کیمپ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا واقع کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے مزید کاروائی جاری ہے ۔