محمد نواز شریف پر 90کی دہائی سے الزامات لگتے آئے پر ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا ہے، مریم اورنگزیب

نواز شریف عوام کے ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارا مقابلہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے ،لعنت بھیجنے والے سے ،گالم گلوچ اور تہذیب سے ماورا لاڈلے سے ہے، پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل کرنے کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے، وزیر مملکت اطلاعات کا تقریب سے خطاب

بدھ 28 فروری 2018 21:13

محمد نواز شریف پر 90کی دہائی سے الزامات لگتے آئے پر ایک روپے کی بھی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف پر 90کی دہائی سے الزامات لگتے آئے پر ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا ہے، وہ عوام کے ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے قائدمحمدنوازشریف اور پارٹی صدرشہبازشریف کی قیادت میں کامیابی ہمارا مقدربنے گی،ہمارا مقابلہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے ،لعنت بھیجنے والے سے ،گالم گلوچ اور تہذیب سے ماورا لاڈلے سے ہے، پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل کرنے کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ 11مارچ کو سوشل میڈیا کنونشن میں مریم نواز کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔بدھ کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں مسلم لیگ (ن)کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدمحمدنوازشریف اور پارٹی صدرشہبازشریف کی قیادت میں کامیابی ہمارا مقدربنے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف پر 90کی دہائی سے الزامات لگتے آئے ہیں،ہمارے قائد پر ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور اقتصادی راہداری کا تحفہ دیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارا قائد جہاں بھی جاتا ہے عوام کا سمندر ان کا استقبال کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد نے کارکنوں کو صبر اور تحمل کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے اور لعنت بھیجنے والے سے ،گالم گلوچ اور تہذیب سے ماورا لاڈلے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں بنی گالہ گھر کا جعلی این او سی جمع کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف عوام کے ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے جمہوریت کے تحفظ کی جنگ لڑنے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمدنوازشریف نے جب بھی اقتدارسنبھالا ملک میں ترقی کے ریکارڈ قائم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت 100ارب لگا کر بھی میٹرو کا منصوبہ نہیں بنا سکتی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں مثالی کام کیاہے۔پنجاب کے ہر ضلع میں ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے جا رہے ہیں،شہباز شریف نے پنجاب کو ملک کا مثالی صوبہ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل کرنے کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ 11مارچ کو سوشل میڈیا کنونشن میں مریم نواز کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔