پنجاب کے محکمہ صحت کا شرمناک کارنامہ؛ مریضوں کو مردوں کے ساتھ لٹا کر علاج کیا جانے لگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 فروری 2018 20:54

پنجاب کے محکمہ صحت کا شرمناک کارنامہ؛ مریضوں کو مردوں کے ساتھ لٹا کر ..
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 28فروری2018ء): پنجاب کے محکمہ صحت کا شرمناک کارنامہ،گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریضوں کو مردوں کے ساتھ لٹا کر علاج کیا جانے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اکثر و بیشتر صحت کے شعبے میں اپنی حکومت کے گن گاتے نہیں تھکتی اور اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے زمین و آسمان کے قلابے ملانے لگتی ہے مگر گاہے بگاہے ایسے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں جو حکومتی دعووں کی قلعی کھول دیتے ہیں اور پنجاب کے محکمہ صحت کا شرمناک کارنامہ منظر عام پر آ گیا۔

اشرف نامی مریض کو اپینڈکس کی درد ہونے پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ لایا گیا جہاں ہسپتال کے عملے نے معمر مریض کو چیک اپ کیلئے ڈیڈ باڈی کے ساتھ لٹا دیا۔کچھ لمحے مردے کے ساتھ لیٹے رہنے والے اشرف کے اوسان خطا ہو گئے ۔اشرف اپنی تکلیف بھول کر دوسرے بیڈ پر شفٹ کرنے کیلئے انتظامیہ کی منتیں کرنے لگا ۔