شاہ کوٹ ، شاہکوٹ نواسے کی بارات پر آیا نانا ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

بدھ 28 فروری 2018 21:05

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) شاہکوٹ نواسے کی بارات پر آیا نانا ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 27 چک امین پور بنگلہ سے حامد نامی دولہا بارات لے کر شاہکوٹ کے نواحی گاؤں ڈلہ چندہ سنگھ کے رہائشی نذر حسین مرحوم کے گھر آیا ہوا تھا ، نکاح کے بعد باراتی کھانا کھانے میں مصروف تھے کہ حامد کے حقیقی نانا 70 سالہ بشیر احمد کھانے کھاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا جس کو فوراً THQ ہسپتال شاہکوٹ لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور رستے میں ہی دم توڑ گیا جس سے بارات کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں ، مقامی پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :