سید خورشید احمد شاہ کی اسلام آباد میں خواتین اساتذہ کی گرفتاریوں اور تشدد کی

شدید مذمت اساتذہ کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی،گرفتار خواتین اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے، اپوزیشن لیڈر کا مطالبہ

بدھ 28 فروری 2018 19:29

سید خورشید احمد شاہ  کی اسلام آباد میں خواتین اساتذہ کی گرفتاریوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے گزشتہ روز وفاقی دارلحکومت میں پرامن احتجاج کرنے والی خواتین اساتذہ کی گرفتاریوں اور ان پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اساتذہ کا مقام اور مرتبہ عزت اور تکریم کے مستحق ہے اور ان کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو موجودہ دور میں ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے،حکومت خواتین اساتذہ کی تذلیل سے باز رہے،حراست میں لی گئی خواتین کو فوری رہا کیا جائے ،پیپلز پارٹی اساتذہ کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہی۔

متعلقہ عنوان :