لاہوررائیونڈ سے بھاگ کر چکارآزادکشمیر آنے والی کرسچن دوشیزہ سونیا نے اسلام قبول کرلیا

چکارکے نواحی علاقے مہوتر بڈیالہ کے رہائشی محمد احسان نامی لڑکے سے کورٹ میرج کرکے ازدواجی حیثیت اختیار کرلی کرسچن دوشیزہ کے ورثاء اوربیوہ ماںکشیرامسیح اورپادری کورٹ میرج کرنے والی نومسلم سونیا کو لینے چکارپہنچ گیے نومسلم دوشیزہ نے مرتد ہونے کے بجائے موت کو ترجیحی دینے کا اعلان کرتے ہوئے ، بیوہ ماں کشیرا مسیح کے ساتھ جانے سے انکارکردیا نومسلم دوشیزہ سونیا کے خلاف تھانہ چوہنگ لاہور میں والدہ کی مدعیت میں اغواء کامقدمہ بھی درج ہے

بدھ 28 فروری 2018 19:29

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) لاہوررائیونڈ سے بھاگ کر چکارآزادکشمیر آنے والی کرسچن دوشیزہ سونیا نے اسلام قبول کرلیا ، چکارکے نواحی علاقے مہوتر بڈیالہ کے رہائشی محمد احسان نامی لڑکے سے کورٹ میرج کرکے ازدواجی حیثیت اختیار کرلی ،کرسچن دوشیزہ کے ورثاء اوربیوہ ماںکشیرامسیح اورپادری کورٹ میرج کرنے والی نومسلم سونیا کو لینے چکارپہنچ گیے ،نومسلم دوشیزہ نے مرتد ہونے کے بجائے موت کو ترجیحی دینے کا اعلان کرتے ہوئے ، بیوہ ماں کشیرا مسیح کے ساتھ جانے سے انکارکردیا ۔

نومسلم دوشیزہ سونیا کے خلاف تھانہ چوہنگ لاہور میں والدہ کی مدعیت میں اغواء کامقدمہ بھی درج ہے ۔ ایس ایچ او چکارواجد علوی نے کورٹ میرج کرنے والی نومسلم دوشیزہ سونیا کو مہوتر سے بازیاب کرکے دوشیزہ کی کرسچن فیملی کے سامنے پیش کیا نومسلم دوشیزہ کی والدہ ، پادری اوردیگر ورثاء سے تنہائی میں ملوایا گیا ، میڈیا پرسن کی موجودگی میں کرسچن فیملی کو فری ہینڈدیا گیا کہ اگر وہ کرسچن فیملی کے ساتھ جانا چاہتی ہے تو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نومسلم دوشیزہ کو ورثاء کے ساتھ بھیج دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کورٹ میرج کرنے والی نومسلم سونیا نے اپنے کرسچن فیملی اورماں سے ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کی اور ان کے سامنے صاف انکارکردیا ہے کہ میں نے قبول اسلام کرلیا ہے میں نے اپنے مرضی سے احسان سے کورٹ میرج کی ہے ، اب میں مسلمان ہوں اورآپ کا تعلق کرسچن مذہب سے ہے میں اسلام کو چھوڑ کر مرتد نہیں ہونا چاہتی، قبول اسلام کے بعد میری دُنیا ہی بدل گئی ہے اسلام سچائی کا مذہب ہے اسے قبول کرکے اوراحسان کے ساتھ اسلامی شریعہ کے مطابق نکاح کرکے ذہنی اوررحانی تسکین محسوس کررہی ہوں ۔

لاہورسے سچن فیملی افراد نے نومسلم دوشیز ہ سے ملاقات کے بعد میڈیا پرسسز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا سونیا نے اسلام قبول کرلیا ہے ہم نے پادری کے ہمراہ ہزارجتن کیے کے وہ اپنا مذہب نہ چھوڑے اورہمارے ساتھ جانے کے لیے تیار ہوجائے لیکن وہ بضد ہے کہ میں اسلام قبول کرکے کورٹ میرج کرچکی ہوں اب قبول اسلام سے انحراف نہیں کرسکتی کرسچن فیملی نے بتایا سونیاکے فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرتے ہوئے احسان فیملی کے ساتھ صلح کا معائدہ کردیا ہے ۔

سونیا اسلام قبول کرچکی ہے اس فیصلے پر خوش ہے ہماری دُعا ہے وہ خوش رہے اور اچھے طریقے سے اپنی ازدواجی زندگی بسر کرے ، جاوید قمر مائیکل اورپادری نے چکارکی سول سوسائٹی ، میڈیا پرسنز اورایس ایچ او چکار واجد علوی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے تمام قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہیں کرسچن فیملی سے سونیا کی ملاقات کروائی اورموقعہ فراہم کیا کہ وہ اپنے کورٹ میرج فیصلے پر نظرثانی کرسکتی ہے ۔

کرسچن فمیلی کے ساتھ بھرپورتعاون کرنے پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان اورانکے آبائی علاقے کے سول سوسائٹی کے نمائندگان اورپولیس انتظامیہ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون بھی کیا اورمہمان نوازی بھی ۔ کرسچن فیملی نومسلم سونیا کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے لاہور کے لیے عازم سفر اورنومسلم سونیا پیا گھر سدھارگئی ۔