مینگورہ اور سیدوشریف کے عوام کو قدرتی گیس کی فراہمی کیلئے تین ماہ سے بند سی این جی سٹیشن (کل)دوبارہ کھلیں گے

بدھ 28 فروری 2018 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) مینگورہ اور سیدوشریف کے عوام کو قدرتی گیس کی فراہمی کیلئے تین ماہ سے بند سی این جی سٹیشن کل جمعرات کے روز دوبارہ کھل رہے ہیں ۔ یہ فیصلہ سی این جی ایسوسی ایشن سوات کے وفد کے ساتھ چیئر مین ڈیڈیک فضل حکیم خان کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس نے بدھ کے روز ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے وفد سے کہا کہ انہیں سی جی سٹیشنوں کی بندش کے باعث مالکان اور ملازمین کو درپیش مشکلات کا بھر پور احساس ہے تاہم لاکھوں عوام کو کھانا پکانے اور گھر گرم رکھنے کی غرض سے یہ تلخ فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ انھوں نے وفد کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے جذبہ حب الوطنی کی زبردست تعریف کی ۔وفد نے یقین دلایا کہ وہ عوام کے بہترین مفاد میں ڈویژنل ، ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :