حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر حملہ

بدھ 28 فروری 2018 18:55

حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر حملہ
نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں حضر ت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا دیا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بدھ کو قابض صہیونی فوج اور پولیس کی نگرانی میں سینکڑوں کی بڑی تعداد میں یہودی شرپسندوں کو بسوں کے ذریعے علی الصباح غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر لایا گیا جہاں انہوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کی بے حرمتی کی ۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کی بیسیوں گاڑیوں نے نابلس پر دھاوا بولتے ہوئے شہریوں کو زدو کوب کیا گیا۔ یہودی آباد کاروں کے دھاوے کے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے صہیونیوں کو مقدس مقام میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو قابض فوج اور پولیس نے فلسطینی شہریوں پر تشدد کرکے انہیں منتشر کردیا۔

متعلقہ عنوان :