نیب نے چودھری برادران کو6 مارچ کودوبارہ طلب کرلیا

چودھری نے نیب تحقیقات میں نامکمل معلومات فراہم کیں،چودھری برادران اثاثہ جات کی تفصیلات کے ساتھ پیش ہوں،چودھری برادران پر2ارب 42 کروڑ80 لاکھ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 فروری 2018 18:30

نیب نے چودھری برادران کو6 مارچ کودوبارہ طلب کرلیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 فروری 2018ء) : نیب نے چودھری برادران کو6 مارچ کودوبارہ طلب کرلیا ہے،چودھری برادران کواثاثہ جات کی تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کانوٹس جاری کیا گیا ہے،نیب نے چودھری برادران کونامکمل معلومات پردوبارہ طلب کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہورنے مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کوانکوائری کیلئے 6 نومبر2017ء کوطلب کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم چودھری نے اپنی تحقیقات کے دوران نامکمل معلومات فراہم کیں۔جس پرنیب نے چودھری برادران کو6مارچ کودوبارہ طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے نیب میں چودھری برادران کی کرپشن کیخلاف 2000ء میں شکایت موصول ہوئی تھی۔ نیب نے 4اپریل 2000ء میں چودھری برادران کیخلاف انکوائری کاآغاز کیا تھا۔چودھری برادران پر2ارب 42کروڑ 80لاکھ سے زائد کی کرپشن کاالزام ہے۔ واضح رہے مونس الٰہی بھی آج نیب کے نوٹس پرنیب لاہورکے دفتر پہنچے جہاں پرانہوں نے کرپشن سے متعلق الزامات پراپنا جواب ریکارڈ کروایا۔

متعلقہ عنوان :