نوازشریف کلرکہار میں بچوں سے گھل مل گئے،گود میں اٹھا کرپیاربھی کیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 فروری 2018 17:23

نوازشریف کلرکہار میں بچوں سے گھل مل گئے،گود میں اٹھا کرپیاربھی کیا
کلرکہار(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 فروری 2018ء) :مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کلرکہار میں بچوں سے گھل مل گئے،بچوں کوگود میں اٹھا کرپیاربھی کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کوٹ مومن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کے بعد جب کلرکہارپہنچے تووہاں تھوڑی دیرکیلئے قیام کیا۔اس دوران نوازشریف کلرکہار میں بچوں سے گھل مل گئے۔

(جاری ہے)

بچوں کوگود میں اٹھا کرپیاربھی کیا۔ نوازشریف نے بچوں کواٹھا کراپنی گاڑی پر بٹھا لیا۔ اس دوران نے نوازشریف نے ایک بچی سے اس کا نام بھی پوچھا۔ سابق وزیراعظم کوبچی نے تین باراپنا نام بتایا لیکن نوازشریف کوسمجھ میں نہیں آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف کودیکھ کرلوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔لوگوں نے نوازشریف کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :