شہبازشریف کےصدربننے سےچوہدری نثارکی بحالی ممکن ہوگئی،اعتزازاحسن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 فروری 2018 17:10

شہبازشریف کےصدربننے سےچوہدری نثارکی بحالی ممکن ہوگئی،اعتزازاحسن
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 فروری 2018ء) :پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے صدربننے سے چوہدری نثار کی بحالی ممکن ہوگئی،پچھلے چند مہینوں میں ن لیگ کا ووٹ بینک مستحکم ہوگیا ہے،ن لیگ کے اب تمام ووٹ مریم نوازکے ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے مسلم لیگ ن کا صدربننے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدارت کامعاملہ اوپرسے طے ہوا ہے دلوں کاملاپ نہیں ہوا۔

دلوں کاملاپ اس لیے نہیں ہوا کیونکہ پالیسیاں مختلف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تصویر میں مریم نوازکے چچا کے چہرے پرکوئی خوشی نظر نہیں آرہی ہے۔چچا نے بڑے بھائی کے حق میں ایک بھی بیان نہیں دیا۔ شہبازشریف پارٹی کواسٹیبلشمنٹ کے قدموں میں بٹھانا چاہتے ہیں۔اعتزاز احسن نے کہاکہ شہبازشریف کے صدربننے سے چوہدری نثار کی بحالی ممکن ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ پچھلے چند مہینوں میں ن لیگ کاووٹ بینک مستحکم ہوگیا ہے۔طاقت اس کے پاس ہوتی ہے جس کاووٹ بینک ہو۔ووٹ بینک نوازشریف کا ہی ہے۔مسلم لیگ ن کے اب جتنے ووٹ ہیں وہ اب مریم نوازکے ووٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :