Live Updates

بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ غیر قانونی قرار

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پیش کئے جانیوالا این او سی جعلی نکلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 فروری 2018 16:05

بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ غیر قانونی قرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 فروری 2018ء) : سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے بنی گالہ میں تعمیر گھر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں آج اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے گھر کی تعمیر کا این او سی جاری کرنے کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

متعلقہ یو سی بہارہ کہو کے سابق یو سی سیکرٹری کا تحریری بیان آج سپریم کورٹ میں جمع ہوا جس میں سابق سیکرٹری یوسی نے کہا کہ عمران خان کا بنی گالہ میں گھر تعمیر کرنے کے لیے کوئی این او سی نہیں دیا گیا۔ عمران خان کی جانب سے گھر کی تعمیر سے قبل کوئی بھی نقشہ جمع نہیں کروایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں گذشتہ سماعت پرعمران خان نے بنی گالہ میں تعمیر گھر کا این او سی جمع کروایا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات