نائیجیریا ، مسلم اور عیسائی برادریوں کے درمیان فسادات، 13افراد ہلاک، متعدد گھر اور دکانیں نذر آتش

بدھ 28 فروری 2018 16:00

لاگوس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) نائیجیریا کی وسطی ریاست کادونا میں مسلم اور عیسائی برادریوں کے درمیان فسادات کے نتیجہ میں کم از کم 13افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد گھر اور دکانیں نذر آتش کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

کادونا پولیس کے کمشنر آسٹن ائیوار کے مطابق 20 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ فوج بھی تعینات کر دی گئی ہے جس کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے۔پولیس کمشنر کے مطابق جھگڑا عیسائی لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں کے ساتھ دوستیوں پر شروع ہوا جس پر عیسائی لڑکوں کو اعتراض تھا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔