ممبئی ،ْ جناح ہائوس کو ثقافتی مرکز بنانے کیلئے مودی سرکار نے قائد اعظم کی قیام گاہ پر نظریں گاڑ لیں

بدھ 28 فروری 2018 17:08

ممبئی ،ْ جناح ہائوس کو ثقافتی مرکز بنانے کیلئے مودی سرکار نے قائد اعظم ..
ممبئی/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) بھارت کی مودی سرکار نے جناح ہائوس کو ثقافتی مرکز بنانے کیلئے ممبئی میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیام گاہ پر ایک بار پھر نظریں گاڑلیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس گھر کو 1949میں متروکہ املاک میں شامل کر لیا گیا تھا ،ْ پاکستانی حکومت بانی پاکستان کی اس قیام گاہ کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی تھی۔

(جاری ہے)

ممبئی سے لوک سبھا کے رکن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما بھات لودھا نے کہا کہ بھارت کی کونسل برائے ثقافتی تحقیق نے ان کی یہ تجویز منظور کرلی ہے کہ جناح ہائوس کو ثقافتی مرکز بنایا جائے، جناح ہائوس لودھا ہی کے حلقے میں آتا ہے۔لودھا نے کہا کہ وہ جناح ہائوس کی عمارت گرانے کے حامی نہیں، جناح ہائوس مالابار ہل پر واقع ہے اور پاکستان یہاں اپنا قونصل خانہ قائم کرنا چاہتا ہے ۔