ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، آئندہ بھی نیب نے بلایا تو جاؤں گا: مونس الٰہی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 فروری 2018 14:47

ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، آئندہ بھی نیب نے بلایا تو جاؤں گا: مونس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، آئندہ بھی نیب نے بلایا تو جاؤں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب نے ایک دن کے نوٹس پر بلایا اور میں بلا حیل و حجت حاضر ہو گیا۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ میرا دامن صاف ہے اور پہلے کی طرح آج بھی نیب کے تمام سوالات کے جواب دئیے۔‎

متعلقہ عنوان :