قبائلی علاقہ جات کے شمالی وزیرستان کے ایک لاکھ 6 ہزار 373 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

13 ہزار 472 خاندانوں نے اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کے لئے ابھی تک دلچسپی ظاہر نہیں کی، فاٹا سیکرٹریٹ

بدھ 28 فروری 2018 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کے شمالی وزیرستان کے ایک لاکھ 6 ہزار 373 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جبکہ 13 ہزار 472 خاندانوں نے اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کے لئے ابھی تک دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان کے ایک لاکھ 6 ہزار 373 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جبکہ 13 ہزار 472 خاندانوں نے واپس جانے کے لئے دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے۔ حکام کے مطابق شمالی وزیر ستان کے بعض علاقہ جات میں رابطہ سڑکوں و بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے آئندہ ماہ میں رابطہ سڑکوں سمیت بجلی کی بحالی کاکام بھی مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد بے گھر افراد کی واپسی کا عمل سو فیصد مکمل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :