معروف موبائل کمپنی نے چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 27 فروری 2018 23:06

معروف موبائل کمپنی نے چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27فروری2018ء ):برطانوی موبائل کمپنی ووڈا فون اور نوکیا نے چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی موبائل فون کمپنی ووڈا فون اور نوکیا نے چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس سروس کے ذریعے سے چاند سے اعلیٰ کوالٹی کی ویڈیوز اور دیگر ڈیٹا کو براہ راست زمین پر وصول کیا جا سکے گا۔ اس سلسلے میں ووڈا فون نے  روورز نامی آلات تیار کیے  ہیں۔ ان کو چاند کے خلائی سٹیشن پر بھیجا جائے گا جن کے ذریعے خلا سے ڈیٹا کو براہ راست زمین پر بھیج سکیں گے۔ ووڈا فون کی عہدیدار نے بتایا کہ فور جی انٹرنیٹ سروس کی بدولت ہم چاند سے ایچ ڈی ویڈیو کو براہ راست زمین پر دیکھ سکیں گے ۔