احد چیمہ نے منہ کھول دیا

احد چیمہ نے فواد حسن کے بارے میں حساس ترین معلومات نیب کو دیدیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 27 فروری 2018 22:46

احد چیمہ نے منہ کھول دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27فروری2018ء ):احد چیمہ نے منہ کھول دیا۔احد چیمہ نے فواد حسن کے بارے میں حساس ترین معلومات نیب کو دیدیں۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے بعد شریف خاندان کے نوازے ہوئے بیوروکریٹ بھی نیب کا شکار ہونے لگے۔

(جاری ہے)

کچھ روز پہلے لاہور سے مسلم لیگ ن کے منظور نظر بیوروکریٹ احد چیمہ کو آشیان ہاوسنگ سکیم کے سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا۔اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتے دیکھ کر احد چیمہ نے منہ کھول دیا۔احد چیمہ نے وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن کے بارے میں حساس ترین معلومات نیب کو دیدیں۔