محمدشہبازشریف نے اپنی نمایاں کارکردگی کے ذریعے خاص مقام بنایا ہے،انہیں شاباش دیتا ہوں

محمد نوازشریف کی پنجاب کی ترقی پر محمدشہبازشریف کی کارکردگی کی ستائش،گلے لگا کر مبارکباد

منگل 27 فروری 2018 22:34

محمدشہبازشریف نے اپنی نمایاں کارکردگی کے ذریعے خاص مقام بنایا ہے،انہیں ..
لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکز ی مجلس عاملہ کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں محمد شہبازشریف کو شاباش دینا چاہتا ہوں جن کی سربراہی میں پنجاب میں بے شمار ترقیاتی کام ہورہا ہے ۔اگر 22ماہ کی تاخیر نہ ہوتی تو آج لاہور اورنج لائن میٹروٹرین چل رہی ہوتی اورعوام اس پر سفر کررہے ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اوریہ کارکردگی ان کے دامن پر ایک خوبصورت نشان ہے ۔لاہور ایک ترقی یافتہ شہر نظر آتا ہے ،اسی طرح ملتان میں بھی میٹرو بسیں چل رہی ہے۔ محمد شہبازشریف نے اپنی نمایاں کارکردگی کے ذریعے خاص مقام بنایا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف جب اپنی تقریر ختم کر کے اپنی نشست پر آئے تو محمد نوازشریف نے انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی اوران کی ستائش کی ۔مریم نواز بھی اپنی نشست سے اٹھ کر سٹیج پر آئیں اورشہبازشریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :