ایپل کمپنی کے شریک بانی نے بھارتیوں کو آئینہ دکھا دیا

بھارتی لوگ محنتی تو ہو سکتے ہیں مگر تخلیقی صلاحیتوں کے حامل نہیں ہو سکتے،سٹیو ووز

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 27 فروری 2018 22:21

ایپل کمپنی کے شریک بانی نے بھارتیوں کو آئینہ دکھا دیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27فروری2018ء ):ایپل کمپنی کے شریک بانی نے بھارتیوں کو آئینہ دکھا دیا۔سٹیو ووز کا کہنا تھا بھارتی لوگ محنتی تو ہو سکتے ہیں، ہو سکتا ہے وہ محنت کر کے ایم بی اے کر لیں ، قسمت سے مرسڈیز خرید لیں مگر وہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل نہیں ہو سکتے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا ویسے تو اپنے مک کے باشندوں کا خصائل بیان کرتے ہوئے زمین و آسمان کے قلابے ملاتا نظر آتا ہے مگربھارتی شہریوں میں تخلیقی صلاحیتوں کی کمی زبان زد عام ہونے لگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایپل کمپنی کے شریک بانی نے بھارتیوں کو آئینہ دکھا دیا۔سٹیو ووز کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ بھارت کا نظام تعلیم فرسودہ ہے اور وہ تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا ۔انکا کہنا تھا کہ بھارتیوں کی غیر تخلیقی فطرت کے باعث یہ بات ممکن نہیں کہ مستقبل قریب میں کوئی بڑی آئی ٹی کمپنی بھارت میں وجود پا سکے۔انکا کہنا تھا کہ ھارتی لوگ محنتی تو ہو سکتے ہیں، ہو سکتا ہے وہ محنت کر کے ایم بی اے کر لیں ، قسمت سے مرسڈیز خرید لیں مگر وہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل نہیں ہو سکتے۔