Live Updates

نواز شریف اپنے ساتھ ہمارا موازنہ کرنا چھوڑ دیں، پرویز مشرف

ہم نے پاکستان کو آسمان اور آپ نے قبر میں اتارا۔ چوری کی سزا ملے گی،شاہ عبداللہ نہیں جو بچانے آ جائے ۔ بینظیر آصف زرداری کی کرپشن میں ملوث تھی۔ وزیراعظم کے لئے سہباز شریف عمران خان سے موزوں شخص ہے، سابق صدر

منگل 27 فروری 2018 22:29

نواز شریف اپنے ساتھ ہمارا موازنہ کرنا چھوڑ دیں، پرویز مشرف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) سابق ص-در پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے ساتھ ہمارا موازنہ کرنا چھوڑ دیں۔ ہم نے پاکستان کو آسمان اور آپ نے قبر میں اتارا۔ چوری کی سزا ملے گی۔ شاہ عبداللہ نہیں جو بچانے آ جائے ۔ بینظیر آصف زرداری کی کرپشن میں ملوث تھی۔ وزیراعظم کے لئے سہباز شریف عمران خان سے موزوں شخص ہے۔

منگل کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف بہت ہی بے تکی بات کرتے ہیں مجھے اور ایوب خان کا اپنے ساتھ موازنہ کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کو آسمان کی طرف لے کر جا رہے تھے اور یہ قبر میں ڈال دیا ہے اور باتیں کرتا ہے عدالت نے ہمیں سزا دی اور فوجی سربراہوں کو نہیں دی۔ ملک کو آپ نے لوٹ لیا ہے۔

(جاری ہے)

20کروڑ عوام کا شور مچانے والے کی نا اہلی پر20کروڑ عوام کہاں تھی کوئی بھی نہیں آیا آگے پیچھے۔

پوری حکومت کا استعمال کرکے لوگوں کو اکٹھا کرتے ہوں پیسوں سے لوگوں کو خریدتے تھے۔ عدالت آپ کو سزا دے گی پوری دنیا جانتی ہے آپ نے پاکستان کو لوٹا عوام کا پیسہ چوری کیا۔ آپ پر جتنے بھی الزامات ہیں سب کے سب درست ہیں۔ انہوں نے کہا کس وقت لوگ نواز شریف سے نفرت کرتے ہیں آپ کو کون بچائے گا۔ شاہ عبداللہ کے کہنے پر این آر او کیا اور آپ کو10سال کے لئے بیرون ملک بھیجا۔

اب کوئی گینگ عبداللہ نہیں آپ کو بیرون ملک سے بچانے نہیں آئے گا۔ نواز شریف سیاست سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جب میں آرمی چیف تھا میرے پاس پاور نہیں تھی ایک وزیراعظم کو ہٹا کر شہباز شریف کو کیسے وزیراعظم بنا دیتا۔ آرمی چیف کے وقت چوہدری نچآر اور شہباز شریف میرے پاس آتے تھے ملنے میری ان کے ساتھ دوستی تھی۔ چوہدری نثار نے آرمی چیف کے لئے نواز شریف کو میرے نام کی تجویز بھی دی تھی۔

میں نے شہباز کو مذاق میں کہا کہ بھائی کو کہوں کہ ہٹ جائیں اور مجھے وزیراعظم بنا دیں۔ ہمیشہ شہباز شریف کے متعلق میری رائے اچھی رہتی ہے۔ موجودہ وقت میں اگر مسلم لیگ ن میں سے کسی کو وزیراعظم بنانا ہو تو شہباز شریف بہتر ہے۔ شہباز کلثوم نواز اور مریم نواز سے بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہبے نظیر جانتی تھی کہ آصف علی زرداری کرپشن کر رہے ہیں اور وہ بھی اپنے خاوند کے ساتھ کرپشن میں ملوث تھیں۔

آصف زرداری نے کراچی لوٹ لیا ہے۔ جس وقت بھارت میں سکھوں کی خالصتان مومنٹ چل رہی تھی اگر بینظیر بھٹو کی جگہ کوئی اور وزیراعظم ہوتا تو کشمیر کا مسئلہ ختم ہو جاتا کیونکہ کشمیر کا راستہ پنجاب سے گزرتا ہے۔ بھارتی پنجاب میں بھارتی فوجی گزر نہیں سکتے تھے۔ سکھوؤں کی تحریک عروج پر تھی ہم نے گولڈن موقع ضائع کر دیا۔ مشرف کا مزید کہنا تھا کہ عسکری ادارے تو بعد میں آتے ہیں پہلے مسلم لیگ ن والے ہی مریم نواز کو لیڈر نہیں تسلم کریں گے نہ تو ان کا خاندان اور نہ ہی چوہدری نثار سمیت دیگر رہنما۔

مریم نواز وزیراعظم بننا چاہتی ہے وزیراعظم کے لئے ایک ٹھہراؤ والا شخص ہونا چاہئے مریم نواز غیر سنجیدہ ہیں وہ کیسے غیر ملکی لیڈرز سے ملیں گی اور پاکستان کے مفاد میں کیسے بات کر سکیں گی یہ کوئی بچگانہ باتیں کرتی ہیں۔ عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران کو وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا۔ میری نظر میں ان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے عمران خان نہ تو سندھ میں قبول ہے ن لیگ اور پی پی سے بہتر ہے عوام بھی اس کو قبول کر لے گی۔

عمران میں قومی جذبہ تو موجود ہے مگر نظام حکومت چلانے کے لئے ان کو دوسرے سے سیکھانا ہو گا۔ ملکی نظام کی نہ تو سمجھ ہے نہ ہی ان کے پاس حل موجود ہے۔ جبکہ شہباز شریف کے پاس تجربہ ہے اس نے پنجاب کو اچھے طریقے سے چلا میں تسلیم کرتا ہوں۔ شہباز شریف پر بھی کیسز چل رہے ہیں وزیراعظم بننے کے لئے بہت سے مسائل ہوں گے۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات