موجودہ حکومت کی عسکری قیادت سے اچھے روابط ہے، سرفراز بگٹی

بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی جمہوری عمل تھا بلوچستان کے پسماندگی کا ذمہ دار فیڈریشن سے زیادہ خود کو سمجھتا ہوں،صوبائی وزیر داخلہ

منگل 27 فروری 2018 22:24

موجودہ حکومت کی عسکری قیادت سے اچھے روابط ہے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی عسکری قیادت سے اچھے روابط ہے بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی جمہوری عمل تھا بلوچستان کے پسماندگی کا ذمہ دار فیڈریشن سے زیادہ خود کو سمجھتا ہوں فورسز اور عوام کے قربانیوں کے بدولت صوبے میں امن وامان کی صورتحال بحال ہوئی پشتونخوامیپ کے سربراہ کے بعض بیانات سن کر دکھ ہو تا ہے کہ بلوچستان میں تبدیلی ایجنسیوں کے کہنے پر ہوا ہے بلوچستان حکومت کی تبدیلی میں ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں تھا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کسی ایک علاقے میں کا رروائی کو پورے صوبے میں آپریشن نہ سمجھا جائے کیونکہ سیکورٹی فورسز جہاں پر سمجھتی ہے کہ حالات خراب ہو رہے ہیں وہاں کا رروائیاں ہونی چا ہئے کیونکہ صوبے اور عوام کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے عوام اور سیکورٹی فورسز کے قربانیوں کی بدولت امن وامان کی صورتحال بحال ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے مزید فنڈز کی ضرورت ہے صوبے کی پسماندگی کا ذمہ داری وفاق سے زیادہ خود کو سمجھتا ہوں کہ یہاں کے سیاسی جماعتوںنے صوبے کی ترقی وخوشحالی میں کردا رادا نہیں کیا پاکستان کا بیانیہ بلوچستان میں پذیرائی حاصل کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے تعلیم کی فنڈز میں 24 فیصد اضافہ کیا اور ہماری کوشش ہے کہ تمام محکموں میں بہتری لائے بلوچستان حکومت کی تبدیلی ان ہائوس تبدیلی تھا دکھ ہوتا ہے کہ محمود خان اچکزئی کے بعض بیانات سن کر دکھ ہو تا ہے بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی ایجنسیوں کے کہنے پر نہیں بلکہ سابقہ حکومت میں شامل جماعتوں کی نا اہلی کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد آئی بلوچستان حکومت کی تبدیلی میں ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں تھا انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ خود کو جمہوری جماعت سمجھتا ہے مگر اب تک انٹرا پارٹی نہیں کیا محمود خان اچکزئی کا بھائی وزیر تھا ان کو اپنے بھائی کی کارکردگی کے بارے میں پوچھنا چا ہئے تھا سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے صوبے کی ترقی وخوشحالی سی پیک سے ممکن ہے انہوںنے کہا کہ لیویز فورس کی قربانیاں قابل تحسین ہے کچھ علاقوں میں لیویز فورس کو تجرباتی بیان میں ضم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :