Live Updates

سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کا معاملہ، فنکشنل لیگ و تحریک انصاف کے ارکان نے تحریک التوا جمع کرادی

منگل 27 فروری 2018 22:17

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کے معاملے پر فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے نصرت سحر عباسی نے تحریک التوا گزشتہ روز پیر کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی۔ انہوں نے تحریک التوا میں کہا کہ چھٹی کے روز سندھ سیکریٹریٹ کے اہم دفاتر میں آگ لگنا معنی خیز ہے۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آگ لگنے کی نہ صرف تحقیقات بلکہ سندھ اسمبلی میں اس معاملے پر بحث کی جائے۔

(جاری ہے)

کیونکہ آتشزدگی سے سندھ حکومت کا اہم ریکارڈ جل گیا ہے جسکی تحقیقات انتہائی ضروری ہے۔سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزدگی کے واقعہ کے خلاف پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی تحریک التوا جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ سیکریٹریٹ میں چھٹی کے دن آگ لگنا معنی خیز ہے محکمہ خوراک کی7 ارب روپے کا ریکارڈ جل گیا چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں نیب واقعے کی تحقیقات کرے انہوں نے الزام عائد کیا کہ آگ لگی نہیں لگائی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات