شام میں کھانے کے بدلے مجبور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے لگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 27 فروری 2018 21:39

شام میں کھانے کے بدلے مجبور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے ..
دمشق(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27فروری2018ء ):شام میں حالات بد سے بدترین ہو گئے۔ کھانے کے بدلے مجبور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں کی جانب سے ان کی حصہ دار امدادی تنظیمیں شام کے جنوبی علاقوں میں امداد کی تقسیم کا کام کرتی ہیں۔ اس دوران انکشاف ہوا ہے کہ بھوک کے ہاتھوں مجبور خواتین کو کھانے کے بدلے جنسی زیادتی پر مجبور کیا جاتا ہے اور ایسے واقعات تسلسل سے بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کچھ امدادی کارکنوں نے بتایا کیا کہ امدادی مراکز میں جنسی استحصال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے خواتین امداد کے لیے ان مراکز میں آنے پر تیار ہی نہیں ۔یہ بات عوام میں پھیل چکی ہے کہ یہاں وہی متاثرہ خواتین آتی ہیں جو امداد کے عوض اپنا جسم دینے کے لیے تیار ہیں۔ ایک غیر ملکی رپورٹ کے مطابق طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین آسان ہدف سمجھی جاتی ہیں اور انہیں مجبور کیا جاتا ہے۔ یہ واقعات تین سال قبل تواتر کے ساتھ اس وقت سامنے آ رہے ہیں مگر اب انکی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔