نواز شریف اور شہباز شریف کی اولادیں صرف بادشاہت کی جنگ لڑ رہے ہیں ، اعجاز احمد چوہدری

کرپٹ ، بد دیانت اور جھوٹا شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا تو پارٹی کا قائد کیسے بن سکتا ہے، مرکزی رہنما تحریک انصاف

منگل 27 فروری 2018 21:46

نواز شریف اور شہباز شریف کی اولادیں صرف بادشاہت کی جنگ لڑ رہے ہیں ، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی اولادیں صرف بادشاہت کی جنگ لڑ رہے ہیں ، کرپٹ ، بد دیانت اور جھوٹا شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا تو پارٹی کا قائد کیسے بن سکتا ہے ، نون لیگ اور پیپلز پارٹی فیملی لمٹیڈ پارٹیاں بن گئی ہے ، ان جماعتوں میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ، انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میںنواز شریف کا کھیل ختم ہو چکا ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف کی جعل سازی اور لوٹ مار نے مسلم لیگ نون کا جنازہ نکال دیا ہے اب نا اہلی کی باری شہباز شریف کی ہے ،شہباز شریف جس ترقی کے جھوٹے وعدے کرتے ہے وہ تو صوبے میں دور بین سے بھی نظر نہیں آتے ، شہباز شریف کو 90ہزار ارب روپے وفاق سے ملا ہے یہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کے بجائے حکمرانوں کی تجوریوں میں گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی اب نا اہلی کی بار ی ہے پنجاب میں منصوبوں کی آڑ میں شہباز شریف اور انکے حواریوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے حکومت پھر عوام پر پٹرول بم گرانے سے باز رہے پہلے ہی حکومت نے غریب عوام کا خون نچوڑ لیا ہے موجودہ حکمران مافیا صرف عوام کو دھوکہ دے رہا ہے ،حقیقی احتساب سے شریف برادران کی رات کی نیندیں اڑ چکی ہے سرکاری وسائل سے شہباز شریف اور نواز شریف جلسے کر رہے ہیں ، عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ، انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے اور آ ج قصور کے جلسے میں خاتون ورکر سے نون لیگی غنڈوں کی طرف سے بد تمیزی کا واقعہ شہباز شریف کی نا م نہاد گڈ گورنس کے منہ پر طمانچہ ہے ، نون لیگ کے غنڈوں نے ہمیشہ مائوں بہنوں کی تذلیل کی ہے ، انہیں شرم سے ڈوب کر مرجانا چاہیے ۔