Live Updates

ْ قصور ،عمران خان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں وہ جھوٹوں کی پارٹی بنا لیں، شہباز شریف

اگلا الیکشن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا الیکشن ہے آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی،جلسے سے خطاب

منگل 27 فروری 2018 21:39

ْ قصور ،عمران خان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں وہ جھوٹوں کی پارٹی ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) عمران خان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں وہ جھوٹوں کی پارٹی بنا لیں عمران خان کا خیبر پختون خواں میں 74 میگا واٹ کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا ہے اگلا الیکشن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا الیکشن ہے آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی ملک سے ملک سے بیروز گاری اور غربت کا خاتمہ کریں گے نوا ز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالی جا سکتی نواز شریف مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد رہیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نو منتحب قائم مقام صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پتوکی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ نیازی خان صاحب سچ نہیں بول سکتے تو کسی حجرے میں جا کر بیٹھ جائیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹے اور بے بیناد الزامات کی تصدیق کے لیے فل پنج بنائے اگر اس کے الزامات درست نکلے تو عمر بھر کے لیے سیاست چھوڑ دونگا انہوں نے کہا کہ عمران نے گزشتہ 4 سال جھوٹ بولنے اور چھوٹے الزامات لگانے پر ضائع کر دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران کی سیاست گالی گلوچ کی سیاست کی بنیاد رکھی ہے انہوں نے کہا کہ عمران نے اپنے کار کنوں کو ملک کی خدمت کرنے کی بجائے گالی گلوچ دینا سکھایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خود عدالتوں کے بلانے پر نہیں آتا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے پشاور سمیت پورے خیبر پختون خواں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے مسلم لیگ ن کو آئندہ حکومت بنانے کا موقع دیا تو پشاور میں میٹرو بس چلائیں گے اس موقع پر انہوں نے کہا آج کراچی کچرا کنڈی کی شکل اختیار کر چکا ہے اگر کراچی والوں نے ہمیں ووٹ دئیے تو کراچی کو بھی لاہور کی طرح بنا دیں گے انہو ں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 9 سالوں میں طالبعلموں کو 15 ارب روپے کے وظائف دئیے ہیں گزشتہ 3 سالوں میں کسانوں کو آدھی قیمت پر کھاد مہیا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہ کہ آج قصور سمیت پورے پنجاب کے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشین لگائی جا رہی ہیں اور مفت ادوایات فراہمی کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں اربوں روپے کی لاگت سے پختہ سڑکیں بن رہی ہیں جبکہ اس کے بر عکس خیبر پختون خواں میں پی ٹی آئی نے نہ سکول بنائے نہ ہسپتال قائم کیے نہ بجلی بنائی اور نہی میٹرو بس چلائیں بلکہ ملک و قوم کا وقت دھرنوں میں برباد کر دیا اس موقع پر انہوں نے نہایت جذ باتی انداز میں کہا کہ نواز شریف نے مجھ نا چیز کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر منتخب کر وایا صدرات تو نواز شریف کی چھین گئی لیکن عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت نہیں نکالی جا سکی نوازشریف عوام کے دلوں میں ہے اور پورے پاکستان آن شان ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمارے تا حیات قائد ہیں اور ہم ان کی قیادت میں ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے انہوں نے کہا کہ اورئج لائن اور میٹر ٹرین ملک پاکستان کا پہلا شہری منصوبہ ہے جو مکمل ہوا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئندہ جو لائی میں پتوکی کو 10 سپیڈو بسیں فراہم کر دی جا ئیں گے پتوکی اور چونیاں میں پارک بنائیں گے انہوں نے کہا کہ آئند منتخب ہو کر قصور میں یونیورسٹی بنائیں گے اس موقع پر انہوں نے پتوکی ہلا روڈ کو دو رویہ بنانے کا اعلان کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات