پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بھی شہباز شریف ہوں گے

ضلع قصور کے اراکین اسمبلی کی شہباز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 27 فروری 2018 21:27

پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بھی شہباز شریف ہوں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا پتوکی میں ہونے والا جلسہ تاریخ کا ایک بڑا جلسہ تھا جس میں ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی- وزیر اعلی جب جلسہ گاہ پہنچے توپر جوش کارکنوں نے ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا- پورا پنڈال ’’اک واری فیر ، شیر شیر‘‘کے نعروں سے گونج اٹھا- وزیر اعلی نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا- وزیر اعلی پرجوش عوام کی بڑی تعداد دیکھ کر انتہائی خوش دکھائی دیئی- قصور کے تمام اراکین اسمبلی نے اپنی تقریروں میں شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بھی شہباز شریف ہوں گی- مقررین نے جب وزیر اعظم شہباز شریف کا نعرہ لگایا تو جلسہ گاہ میں موجود ہزاروں لوگوں نے اس کی تائید کی- وزیر اعلی کی آمد پر جلسہ گاہ مکمل طور پر بھر چکی تھی اور سینکڑوں لوگ گھروں کی چھتوں اور سڑکوں پر کھڑے ہو کر وزیر اعلی کا خطاب سنتے رہے۔