Live Updates

عمران خان نے شادیوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

چوتھی شادی نہیں کرنی ،یہ میری تیسری اور آخری شادی ہے،عمران خان کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 27 فروری 2018 21:08

عمران خان نے شادیوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27فروری2018ء ) :عمران خان نے شادیوں کو بریک لگانے کا اعلان کر دیا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چوتھی شادی نہیں کرنی ،یہ میری تیسری اور آخری شادی ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے شادیوں کو بریک لگانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے سربراہ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ چوتھی شادی نہیں کرنی ،یہ میری تیسری اور آخری شادی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں اپنی شادی سے بہت مطمئن ہوں۔انکا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔وہ ایک درویش خاتون ہیں ۔صوفی ازم سے متعلق انکا علم انتہائی وسیع ہے۔یاد رہے کہ عمران خان نے ماضی قریب میں اپنی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :