نیب نے 28سیاسی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر لیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 27 فروری 2018 20:33

نیب نے 28سیاسی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر لیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27فروری2018ء ):نیب نے 28سیاسی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر لیں۔نیب کے اگلا شکار پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف ہو گی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نیب کا سربراہ بننے کے بعد جس طرح سے نیب متحرک ہو چکی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔اس وقت شریف خاندان ، احد چیمہ سمیت متعدد معروف کیس نیب کے ہاں تحقیقات کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں نیب نے مزید 28سیاسی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر لیں۔نیب کے اگلا شکار پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف ہو گی۔ذرائع کے مطابق جن لوگوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے جا رہا ہے ان میں تحریک انصاف کے 3،پیپلز پارٹی کے 5،مسلم لیگ ن کے 5، جے یو آئی کے 3 ،جمیعت علمائے اسلام کے 3،اے این پی کے 4اور ایم کیو ایم کے 8 سیاسی رہنما شامل ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق ان سیاسی رہنماوں پر منی لانڈرنگ اور نا جائز اثاثہ جات کا الزام ہے۔ان کے خلاف تحقیقات کا عمل شروع ہو چکا ہے جیسے ہی ٹھوس شواہد سامنے آئیں گے انکے خلاف کاروائی کا آغازکر دیا جائے گا۔