ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ جمالی کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 27 فروری 2018 20:29

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ جمالی کو نگران وزیراعظم بنائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2018ء) ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ جمالی کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کا امکان ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ جمالی کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میر ظفر اللہ جمالی نے کچھ عرصہ قبل سابق وزیراعظم نواز شریف سے راہیں جدا کر لی تھیں۔ تاہم اب ذرائع کا دعوی ہے کہ میر ظفر اللہ جمالی کو نگران وزیراعظم بنانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اتفاق بھی طے پاگیا ہے۔ تاہم میر ظفر اللہ جمالی نے تاحال اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔