اعلیٰ عدلیہ اور ججز کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کو قانون و انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، محمد شاداب رضا نقشبندی

منگل 27 فروری 2018 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور ججز کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کو قانون و انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔پی ٹی اے سوشل میڈیا پر پاک افواج اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف حکمران جماعت کی مہمم فوری بند کروائے ۔عوام ایسے نا اہل حکمرانوں کا احتساب کریں گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے فیس بک پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو جس میں چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار و دیگر ججز کے خلاف غیر مناسب الف ا ظ استعمال کئے گئے پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔سنی تحریک پی پی 98کے صدر محمد یعقوب کی مدعیت میں سنی تحریک وکلاء بورڈ کے چیئرمین ملک عابد ارشدخان ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ویڈیو کے خالقق عدنان کشمیری کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج محمد اشرف کی عدالت میں رٹ دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ سائبر کرائم اور آئین کے رکھوالوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی،عدلیہ کو لاوارث اور کمزور مت سمجھا جائے ۔پارلمینٹ میں بنائے جانے والے قوانین اگر محض کا غذات کی زینت ہیں یا صرف ان کا اتلاق غریبوں پر ہونا ہے تو ایسے قوانین بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ عدلیہ کے خلاف تحریک نوازشریف کی سیاسی خود کشی ہے عوام عام انتخابا ت میں ن لیگ کو مکمل طور پر مسترد کر دیں گے۔

نوازشریف اور ان کے قریبی ساتھیوں کے ہوتے ہوئے نوازشریف کو کسی دوسرے دشمن کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔نواشریف ملک دشمن سازشوں سے باز رہیں اداروں کو کمزور کر کے ملک اور عوام کو کسی صورت مضبوط اور مستحکم نہیں کیا جا سکتا ۔نوازشریف اور ان کی جماعت کو یا د رکھنا چاہئے کہ یہ 1990ء کی دہا ئی نہیں اور نا ہی عوام آج ملک و دنیا کے حالات سے بے خبر ہیں عوام سیاسی شعور رکھتے ہیں عوام نوازشریف کی کسی ملک دشمن سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے کردار پر کیچڑ اچھالنے والے نوازشریف کو بے گناہ اور ''شریف ''ثابت نہیں کیا جا سکتا ۔نوازشریف اپنے گھر کی لرائی اور اپنی نا اہلی کا انتقام عوام اور ریا ستی اداروں سے مت لیں ۔مریم صفدر عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف مہمم اپنے والد اور اپنے خاندان کو مظلوم بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔مریم صفدر کو چاہئے کہ وہ ملک میں سیاسی سرگرمی وں میں حصہ لیں شر پسندی اور انارکی پھیلانے سے باز رہیں ۔خود کو شیشے کے گھر میں رکھ کر دوسروں پر پتھر برسا کر مریم خود کو بھی محفوظ مت سمجھیں ۔