نیب نے پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کویکم مارچ کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 فروری 2018 20:10

نیب نے پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کویکم مارچ کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 فروری 2018ء) : نیب نے پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کویکم مارچ کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے،علیم خان کے وکیل اور چیف فنانشل آفیسرکے جوابات سے مطمئن نہیں،علیم خان خود پیش ہوکرسوالوں کاجواب دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہورنے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علیم خان کویکم مارچ کوطلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے علیم خان کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ علیم خان کے وکیل اور چیف فنانشل آفیسرکے جوابات سے نیب مطمئن نہیں۔علیم خان کوپیغام بھجوایا تھا کہ وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوکرہمارے سوالوں کاجواب دیں۔ لیکن علیم خان پیغام کے باوجود قومی احتساب بیورومیں پیش نہیں ہوئے۔واضح رہے علیم خان کوآف شور کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔