العزیزیہ اسٹیل مل میں شریف خاندان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر

نیب حکام کی جانب سے دائر ریفرنس میں استغاثہ کے چودہ گواہان اور سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو ملزم نامزد کیا گیا

منگل 27 فروری 2018 20:38

العزیزیہ اسٹیل مل میں شریف خاندان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) العزیزیہ اسٹیل مل میں شریف خاندان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کردیا گیا نیب حکام کی جانب سے دائر ریفرنس میں استغاثہ کے چودہ گواہان کے نام شامل ہیں اور سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ضمنی ریفرنس کی دستاویزات کے مطابق تحقیقات میں ہر بات سامنے آئی ہے کہ نواز شریف نے العزیزیہ سٹیل مل قائم کی جس کی دستاویزات بھی موجود ہیں العزیزیہ اسٹیل ملز کے قیام اور اس وقت ملزم نواز شریف کی آمدن میں واضح تضاد پایا گیا ہے اور حسین اور حسن نواز نے کاروبار سنبھالنے میں نوازشریف کی معاونت کی آن لائن کو حاصل دستاویزات کے مطابق 2000 اور 2001 میں ملزمان کے ڈکلیئر اثاثوں کی مالیت 5 کروڑ 94 لاکھ 870 روپے اور 64 ہزار 984 ڈالر تھی اس کے ساتھ ساتھ نیب حکام کی جانب سے ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ سے ہونے والی ٹرانزیکشنز کو بھی ضمنی ریفرنس کا مقدمہ بنا گیا ہے اور استغاثہ کے چودہ گواہان کے ساتھ ساتھ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :