مریم نواز نے چوہدری نثار سے متعلق نواز شریف سے منسوب میڈیا پر چلنے والے بیان کو من گھڑت قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 27 فروری 2018 19:57

مریم نواز نے چوہدری نثار سے متعلق نواز شریف سے منسوب میڈیا پر چلنے والے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2018ء) مریم نواز نے چوہدری نثار سے متعلق نواز شریف سے منسوب میڈیا پر چلنے والے بیان کو من گھڑت قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا پر چل رہی خبروں میں دعوی کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے چوہدری نثار سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف سے متعلق دعوی کیا گیا کہ انہوں نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ان کے بیانیہ عوام میں مقبولیت حاصل کرے لیکن پارٹی کا کوئی رہنما اس کی مخالفت کرے۔ اس بیان کے حوالے سے اب نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار سے متعلق نواز شریف سے منسوب میڈیا پر چلنے والا بیان من گھڑت ہے۔ نواز شریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔