سینیٹر نہال ہاشمی کی سزا کل مکمل ہوجائے گی

اعلیٰ عدلیہ ججوں بارے دھمکی آمیز تقریر کے الزام میں ایک ماہ قید سنائی گئی تھی

منگل 27 فروری 2018 20:22

سینیٹر نہال ہاشمی کی سزا کل مکمل ہوجائے گی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) اعلیٰ عدلیہ کے ججوں بارے دھمکی آمیزتقریر کے بعد توہین عدالت میں سزاپانے والے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی سزاکل (بروز بدھ)مکمل ہو جائے گی جس کے بعد امکان ہے کہ نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا جائے گااس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ لیگی راہنمائوں نے نہال ہاشمی کی رہائی کے موقع پراستقبال کی تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں اس مقصد کے لئے کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے یاد رہے کہ نہال ہاشمی نے اپنی تقریر میںاعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ استعمال کئے تھے جس پر سپریم کورت نے توہین عدالت کے الزام میںنہال ہاشمی کو یکم فروری کو1 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی غیر مشروط معافی کو مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :