نواز شریف نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی روکنے والے 3دہائیوں کے ساتھی چوہدری نثار سے راستے جدا کرلئے

خصوصی ہدایت پر چوہدری نثار کو مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا،شہباز شریف، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کو منانے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ نہیں مانے

منگل 27 فروری 2018 20:22

نواز شریف نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی روکنے والے 3دہائیوں کے ساتھی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی سے روکنے والے تین دہائیوں کے ساتھی چوہدری نثار سے راستہ جدا کر لیا اور خصوصی ہدایت پر چوہدری نثار کو مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے تین دہایوں کے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار کو بیانے کی مخالفت اور اداروں سے ٹکراؤ نہ اپنانے کے تناظر میں راستہ جدا کر لیا، نواز شریف کی خصوسی ہدایت پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں دعوت بھی نہیں دی گئی جبکہ شہباز شریف، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کو منانے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ نہیں مانے یہ تینوں رہنما رات گئے تک نواز شریف کو منانے کی کوشش کرتے رہے مگر نواز شریف نے کہا کہ جس موقف کی عوام نے حمایت کی اس سے اختلاف کرنے والے کیلئے جگہ نہیں، عوام نے میرے بیانیے کی بھرپور حمایت کی جبکہ چوہدری نثار نے سرعام میرے بیانیے کی مخالفت کی اس لیے ایسا نہیں ہو سکتا کہ مخالفت بھی کی جائے اور اس کو اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی جائے۔