نواز شریف کے پارٹی صدر ات سے ہٹنے پر کچھ لیگی رہنما زارو قطار رو پڑے

منگل 27 فروری 2018 20:07

نواز شریف کے پارٹی صدر ات سے ہٹنے پر کچھ لیگی رہنما زارو قطار رو پڑے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پارٹی صدر ات سے ہٹنے پر مجلس عاملہ کے اجلاس میں کچھ لیگی رہنما زارو قطار رو پڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں مسلم لیگ ن کا مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر منتخب کیا گیا جب کہ نواز شریف کو پارٹی کا تا حیات قائد بنا دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مجلس عاملہ میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔نواز شریف کے پارٹی صدارت سے ہٹنے پر کچھ لیگی رہنما زاروقطار رو پڑے۔لیگ رہنماں کا کہنا ہے کہ اپنے قائد کا فیصلہ تسلیم کیا ہے لیکن دل آبدیدہ ہے۔کچھ بھی ہو جائے نواز شریف کو ن لیگ سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔۔

متعلقہ عنوان :