سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

منگل 27 فروری 2018 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ نے سندھ ایپکس کمیٹی کااجلاس بدھ کے روز28فروری کوطلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزیرداخلہ وزیرقانون،کورکمانڈرکراچی،ڈی جی رینجرز،سیکرٹری داخلہ ،آئی جی سندھ پولیس اوردیگرمتعلقہ حکام شرکت کریںگے،اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ ،انسداددہشت گردی کی عدالتوںکی جیلوںمیں منتقلی میں تاخیر،دہشت گردوںکی مالی معاونت کرنے والوںکے خلاف کارروائی ،پراسیکیوٹرزکی کارکردگی،کراچی آپریشن کے اہداف،اسٹریٹ کرمنلزکے خلاف آپریشن اورقومی ایکشن پلان پرعملدرآمدکاجائزہ لیاجائے گا،جبکہ اجلاس میں صوبے کے امن وامان کی صورتحال ،کراچی آپریشن کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سمیت دیگرامورپرغورہوگا،اجلاس میں قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدکی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ دہشت گردوںکی مالی معاونت کرنے والوںکے خلاف کارروائی سے متعلق فیصلوںکابھی امکان ہے ۔

اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کراچی کودہشت گردی سے محفوظ شہربنانے کے مختلف منصوبوںپراہم فیصلے متوقع ہیںاورسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کادائرہ کارشہری علاقوںسے اب شہرکے مضافاتی علاقوںتک وسیع کیے جانے کافیصلہ بھی متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :