لاہور؛گورنر سندھ محمد زبیر کی لاہور آمد،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات

منگل 27 فروری 2018 20:02

لاہور؛گورنر سندھ محمد زبیر کی لاہور آمد،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر گزشتہ روز لاہور پہنچے لاہور پہنچے پر گورنر سندھ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گورنر ہائوس لاہور روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے مختصر قیام کے ساتھ ساتھ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور و دیگر دو اراکین اسمبلی بھی موجود تھے بعدازاں گورنر سندھ اجلاس میں شرکت کیلئے ماڈل ٹائون روانہ ہوگئے۔