لاہور؛ ( ن)لیگ کی مرکزی مجلس کا اجلاس ،وزیراعظم اور نواز شریف کے مابین ملاقات

موجودہ سیاسی صورتحال و سینیٹ الیکشن بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا

منگل 27 فروری 2018 20:02

لاہور؛ ( ن)لیگ کی مرکزی مجلس کا اجلاس ،وزیراعظم اور نواز شریف کے مابین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی بتایاگیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امراء گئے ملاقات جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شامل تھی میں موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ سینٹ انتخابات پارٹی کے قائم مقام اور مستقل صدور اوراحد چیمہ کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیاگیا جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماڈل ٹائون روانہ ہوگئے۔