آپریشن کی تاب نہ لانے والے بکھر چکے ہیں ،اللہ کا شکر ہے ہم اسیروں کی نہیں بلکہ شہداء کی جماعت میں سے ہیں، سینیٹر شاہی سید

بحیثیت ایک ذمہ دارسیاسی جماعت اے این پی پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر شہر کے مسائل کرنے والوں کے ہاتھ مضبوط کرے گی،صدر اے این پی سندھ

منگل 27 فروری 2018 19:55

آپریشن کی تاب نہ لانے والے بکھر چکے ہیں ،اللہ کا شکر ہے ہم اسیروں کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ہمیں کسی سے اپنی بے گناہی کا ثبوت لینے کی ضرورت نہیں وقت و حالات نے ہماری بے گناہی ثابت کردی ہے آپریشن کی تاب نہ لانے والے بکھر چکے ہیں اللہ کا شکر ہے ہم اسیروں کی نہیں بلکہ شہداء کی جماعت میں سے ہیںظالموں کا ہر آنے والا دن پچھلے دن سے بد تر ہوگاریموٹ کنٹرول کے ذریعے شہر چلانے کا نتیجہ سب دیکھ چکے خدارا اب ہوش کے ناخن لیے جائیںکراچی کی پہچان بلدیہ فیکٹری ،بارہ مئی اورنشتر پارک جیسے سانحات نہیں بلکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، ڈاکٹر ادیب رضوی، عبدالستار ایدھی اور حکیم محمد سعید جیسی شخصیات ہیں باچا خان مر کز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ کراچی ترقی کی دوڑ سے بہت پیچھے جاچکا اور مسائل و مصائب اور گندگی کے لحاظ سے بہت آگے نکل چکا ہے گندگی ، تباہ حال انفرا سٹرکچر،خستہ حال سیوریج کا نظام،پانی کے بحران نے شہر یوں کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے دو کروڑ سے زائد آبادی کے شہر کو فراہم کیے جانے والے پانی کی صورت حال واٹر کمیشن کی رپورٹ میں واضح ہوچکا ہے جب شہر کا میئر اور صوبے کاآئینی سربراہ ہی بے اختیاری کا رونا روئیں تو عوام کس کے پاس جائیں مسائل حل کرنے والے ہی لاچار ہوں تو شہری کس کے پاس جائیں انہوں نے مذید کہا کہ حالیہ چند ہفتوں میں شہر میں عوامی نیشنل پارٹی سے زیادہ کامیاب عوامی اجتماعات کسی سیاسی جماعت نے نہیں کیے ہیںصرف ایک یونین کونسل کی سطح پر اولڈ سٹری ایریا میں منعقد ہونے والے گزشتہ جلسے کئی سیاسی قوتوں کے صوبائی سطح کے جلسوں سے بھی بڑے تھے عوامی نیشنل پارٹی شہر میں گراس روٹ لیول کی مضبوط ترین سیاسی قوتوں میں سے ایک ہے لاکھوں ووٹ لینے والوں کو اپنے اجتماعات میں سینکڑوں شرکاء بھی میسر نہیں جبکہ ہمارے یوسی کی سطح کے اجتماعات میں ہزاروں ورکرز شرکت کرتے ہیںعوامی نیشنل پارٹی متحرک کارکنان کی تعداد کے لحاظ سے شہر کی بڑی قوتوں میں سے ایک ہے انہوں نے مذید کہا کہ کراچی ایک کثیر السانی اور کثیر القومی شہر ہے کوئی ایک جماعت شہر کے مسائل اکیلے حل نہیں کرسکتی ،ماضی کے بجائے مستقبل کو دیکھنا ہوگاشہر کی مظلوم قومیتوں کی بقاء کی خاطر ہمیں اپنے طرز عمل پر غور کرنا ہوگاکوئی بھی ایک سیاسی قوت اکیلے کراچی کو ترقی کے راہ پر گامزن نہیں کرسکتی اہم سیاسی قوتوں کو ملکر سوچنا ہے کہ کراچی کو مذید مسائل کے دلدل میں دھکیلنا ہے یا ترقی ، خوشحالی اور روشنیوں کی طرف لیکر جانا ہے ہمارے دل و دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیںعوامی نیشنل پارٹی سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر شہر کے مسائل حل کرنے والوں کے ہاتھ مضبوط کرے گی ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر کی اہم سیاسی قوتیں ملکر کراچی کے مسائل کے حل کا متفقہ لائحہ طے کریں پوائنٹ اسکورنگ اور گروہی مفادات سے بالاتر ہوکرشہر کی سنجیدہ سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگاسیاسی قوتوں نے اب بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں کیا تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی بحیثیت ایک ذمہ دارسیاسی جماعت اے این پی پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر شہر کے مسائل کرنے والوں کے ہاتھ مضبوط کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :