سی ڈی ڈبلیوپی نے مورنج ڈیم کیلئے فزیبلپٹی رپورٹ کی تیاری، ڈیزائن اور ٹینڈر کیلئے 37 کروڑ سے زائد روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی

مستقبل میں ملکی ترقی کا دارومدار پاکستان کے آبی وسائل میں توسیع اور مناسب استعمال پر ہے ،ْ چیئر مین ڈپٹی پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز

منگل 27 فروری 2018 19:42

سی ڈی ڈبلیوپی نے مورنج ڈیم کیلئے فزیبلپٹی رپورٹ کی تیاری، ڈیزائن اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2018ء) سی ڈی ڈبلیوپی نے وزارت آبی وسائل کی جانب سے راجن پور پنجاب میں واقع مورنج ڈیم کے لئے فزیبلپٹی رپورٹ کی تیاری، ڈیزائن اور ٹینڈر کے لئے 37 کروڑ 16 لاکھ 86ہزار روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مستقبل میں ملکی ترقی کا دارومدار پاکستان کے آبی وسائل میں توسیع اور مناسب استعمال پر ہے جس کے لئے وفاقی حکومت اپناکرداراداکررہی ہے، آبادی میں اضافے نے پوری دنیا کی زمین اور پانی کے ذخائر پربوجھ ڈالاہے، اس لئے لازمی ہے کہ آبی ذخائرکومحفوظ رکھاجائے۔

وہ گزشتہ روز سی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پلاننگ کمیشن کو یہ یقین ہے کہ پانی کے ذخائر کو محفوظ کرکے زرعی ترقی میں اہم کرداراداکیاجاسکتاہے اس کے لئے پانی کے استعمال میں کفایت شعاری، فصلوں کوپانی دینے کیلئے مناسب طریقہ کار، ایسی فصلیں اگاناجس میں پانی کم سے کم استعمال ہو اور فصلوں کو پانی دینے کے جدید طریقوں کومتعارف کروانا ہوکی اشدضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت آبی وسائل کی جانب سے راجن پور پنجاب میں واقع مورنج ڈیم کے لئے فزیبلپٹی رپورٹ کی تیاری، ڈیزائن اور ٹینڈر کے لئے 37 کروڑ 16 لاکھ 86ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کومنظور کر لیا۔ اجلاس میں وزارت آبی وسائل نے ضلع ٹھٹھہ ،ْجامشورو سند ھ میں واقع دراوت ڈیم منصوبے کے لئے 11 ارب 76کروڑ 78لاکھ 7ہزار روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو مزید منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :