یکم مارچ سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6روپے اضافے کا امکان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 فروری 2018 18:13

یکم مارچ سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6روپے اضافے کا امکان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 فروری 2018ء) : اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے۔

(جاری ہے)

اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوا دی ہے۔

اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرول کی قیمت میں 3روپے 56پیسے،ہائی اسپیڈڈیزل 6روپے 94پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت 6روپے 28پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے پٹرولیم لیوی شامل کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاحتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :