صدرکاصدر،وزیراعظم کاوزیراعظم نوازشریف،روک سکوتوروک لو،مریم نواز

میں نے ہمیشہ اپنے دل کی باتیں کیں آئندہ بھی کرتی رہوں گی،میں وہی کہوں گی جومجھے صحیح لگےگا،نوازشریف عشق بھی ہےاوراب ضد بھی ہے۔نوازشریف کے پارٹی قائد منتخب ہونے پرمریم نوازکے جذباتی ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 فروری 2018 17:37

صدرکاصدر،وزیراعظم کاوزیراعظم نوازشریف،روک سکوتوروک لو،مریم نواز
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 فروری 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ صدرکا صدرنوازشریف،وزیراعظم کاوزیراعظم نوازشریف،روک سکوتوروک لو،میں نے ہمیشہ اپنے دل کی باتیں کیں آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کاآج ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا۔جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کومسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر منتخب کیا گیا جبکہ اس موقع پرن لیگی رہنماؤں نے ایک قرارداد منظور کی جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کومسلم لیگ ن کا تاحیات قائد بنانے کی حمایت کااعلان کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بعض مواقعوں پرانتہائی جذباتی مناظربھی دیکھنے کوملے۔اس دوران مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازبھی انتہائی جذباتی ہوگئیں اور شہبازشریف(اپنے چچا) کوگلے لگا پارٹی کاصدرمنتخب ہونے کی مبارکبادپیش کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں مریم نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپریکے بعد دیگرے متعددجذباتی ٹویٹس بھی کیے۔مریم نوازنے ایک ٹویٹ میں نوازشریف کوپارٹی کاتاحیات قائد منتخب ہونے پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ صدرکا صدرنوازشریف،وزیراعظم کاوزیراعظم نوازشریف،روک سکوتوروک لو،انہوں نے مزید کہاکہ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی باتیں کیں آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔

مریم نوازنے کہاکہ میں وہی کہوں گی جومجھے صحیح لگے گا۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ نوازشریف عشق بھی ہے اور اب ضد بھی ہے۔ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نوازشریف ہے اور یہ آج مسلم لیگ ن نے سچ کردکھایا ہے۔اسی طرح مریم نواز نے شہباز شریف کے مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر منتخب ہونے کے بعد ٹویٹ کیا کہ الحمد اللہ ہم ایک ہیں اور مسلم لیگ ن متحد ہے۔