مسلم لیگ ن کا پتوکی میں جلسہ، پنڈال میں آئے مردوں کی خاتون سے بد تمیزی، خاتون زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 فروری 2018 17:36

پتوکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن نے آج پتوکی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر شہباز شریف نے جلسے سے خطاب کیا۔ شہباز شریف کے جانے کے بعد جلسے کے اختتام پر مرد حضرات اپنے پنڈال سے نکل کر خواتین کے پنڈال میں آ گئے۔ پنڈال میں آئے مردوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی شناخت زیبا رانا کے نام سے ہوئی ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ مردوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی ، نازیبا زبان کا استعمال کیا اور دھکم پیل بھی کی۔ پنڈال میں موجود خواتین نے متاثرہ خاتون کو بچایا اور بڑی مشکل سے خاتون کا بیچ بچاؤ کروا کر پنڈال سے باہر لے کر آئیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میں شہباز شریف سے کہتی ہوں کہ جن مرد حضرات نے مجھ سے بد تمیزی کی انہیں سخت سزا دیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پتوکی میں جلسہ گاہ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :