نواز مودی کی دوستی نے کشمیر کاز کو بری طرح نقصان پہنچا یا ،ْنواز شریف کو کشمیر یوں کے خون سے غداری کی سزا ملی ہے ،ْ آصف زر داری

آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی ،کارکن ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے تیار ہو جائیں ،ْ پیپلز پارٹی کے نائب صدر چوہدری پرویز اشرف سے گفتگو

منگل 27 فروری 2018 18:26

نواز مودی کی دوستی نے کشمیر کاز کو بری طرح نقصان پہنچا یا ،ْنواز شریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور کشمیر لازم ملزوم ہیں نواز مودی کی دوستی نے کشمیر کاز کو بری طرح نقصان پہنچا یا نواز شریف کو کشمیر یوں کے خون سے غداری کی سزا ملی ہے ،ْآئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی ،کارکن ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے تیار ہو جائیں ۔

وہ یہاں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پرسابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ،سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے کارکن رابطہ مہم میں تیزی پیدا کریں ،ْپیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی تنظیم کی کارکردگی بہترین ہے انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی پالیسیوں نے ملک کی اکانومی کو بہت نقصان پہنچا یا ہے پیپلزپارٹی برسر اقتدار آکر اکانومی کو بہتر بنائے گی ملک اس وقت ترقی کرے گا ، غریب خوشحال ہو گا ،ْکسانوں کو انکی فصلوں کا معاوضہ انکی دہلیز پر ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی سے انتقام نہیں لیتی یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ انتقامی کارروائیاں کر نے والے پکڑ میں آچکے ہیں ،ْ ووٹ کی طاقت بڑا انتقام ہے ،ْپاکستان کے عوام ان انتخابات میں ووٹ کے ذریعے انتقامی کارروائیوں کا جواب دیں گے پیپلزپارٹی کل کی طرح آج بھی ملک کی بڑی طاقت ہے ۔انھوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی انتہا کر دی ایک جانب وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم لوگوں کو شہید اور پیلٹ گنوں کے ذریعے کشمیر یوں کو اپاہج کر رہاہے تو دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر پردہ ڈالنے کے کی ناکام کوشش ہے اقوام عالم اور اقوام متحدہ اس کا فوری نوٹس لیتے ہونے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھجوائے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اقوام عالم سے چھپانے کے لئے انٹرنیٹ سمیت تمام رابطے منقطع کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر تقسیم بر صغیر کا نا مکمل ایجنڈہ ہے ،ْبھارتی حکومت نے جبر و تشدد کے طور پر آٹھ لاکھ سے زائد افواج کے ذریعے کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے ،ْکشمیری عوام نے اس جبری قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق آزادی کی تحریک شروع کررکھی ہے اور دنیا کی یہ انوکھی تحریک ہے جس میں بلٹ کا جواب بلٹ کے بجائے پتھروں اور لاٹھیوں کے ساتھ جواب دیا جا رہا ہے اقوام متحدہ کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دلواہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی ہم کشمیر لیں گے اور پورے کا پورا لیں گے اس موقع پر چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں مہاجرین کشمیر آپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،ْ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کر وائیں گے۔