انجیلا میرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کا کنونشن،مخلوط حکومت کے قیام کی منظوری

منگل 27 فروری 2018 18:19

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) جرمن دارالحکومت برلن میں چانسلرانجیلاا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے کنونشن میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ نئی مخلوط حکومت کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے کو انجیلا میرکل کے چوتھی مرتبہ چانسلر کا منصب سنبھالنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اب میرکل کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین کی منظوری کا انتظار ہے۔ دریں اثناء حزب اختلاف کی سیاسی جماعت ایس پی ڈی کے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد اراکین پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اس معاہدے کو منظور کرنے کے بارے میں اپنی رائے دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :