Live Updates

خان صاحب سچ نہیں بول سکتے توکسی حجرے میں جاکربیٹھیں،شہبازشریف

عمران خان کاپی ٹی آئی سے تعلق نہیں جھوٹوں کی پارٹی بنالیں،عدالت عمران خان کے الزامات پرفل بنچ بنائے،اگرغلط ثابت ہواتوعمربھرکیلئے سیاست چھوڑدوںگا،ورنہ عمران کسی حجرے میں بیٹھ جائیں،خان صاحب74میگاواٹ بجلی کہاں ہے،اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔پتوکی میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 فروری 2018 17:05

خان صاحب سچ نہیں بول سکتے توکسی حجرے میں جاکربیٹھیں،شہبازشریف
پتوکی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 فروری 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ خان صاحب سچ نہیں بول سکتے توکسی حجرے میں جاکربیٹھیں،عمران خان کوپی ٹی آئی سے تعلق نہیں جھوٹوں کی پارٹی بنالینی چاہیے،عدالت عمران خان کے الزامات پرفل بنچ بنائے،اگرغلط ثابت ہواتوعمر بھرکیلئے سیاست چھوڑدوں گا،ورنہ عمران کسی حجرے میں بیٹھ جائیں،خان صاحب74میگاواٹ بجلی کہاں ہے،اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی، پشاور میں میٹروبس ،چونیاں میں یونیورسٹی،پتوکی کنگن پوردوروویہ سڑک بنانے کااعلان کرتاہوں۔

انہوں نے آج پتوکی میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے مجھ ناچیزکومسلم لیگ ن کا قائم مقام صدرمنتخب کروایا۔

(جاری ہے)

صدارت تونوازشریف کی چھن گئی لیکن محبت نہیں جاسکتی۔نوازشریف دلوں میں بستا ہے،پورے پاکستان کی آن شان ہے،قائد ہیں اورمدبر ہے۔نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔نوازشریف کوقرارداد کے ذریعے مسلم لیگ ن کاقائد منتخب کرلیا گیاہے۔

ہم ان کی قیادت میں ترقی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اورنج لائن میٹروٹرین کاپہلا شہری منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوجھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔کے پی کی عوام نے عمران خان کوووٹ دیالیکن اس نے بیڑہ غرق کردیا۔اسلام آباد میں دھرنا دیااور قوم کاوقت ضائع کیا۔74میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے۔میں نے کہا کہ خان صاحب وہ بجلی کہاں ہے؟ آسمان میں ہے؟ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں بجلی کے منصوبے لگا کربجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی۔

اس کے برعکس پنجاب میں اربوں روپے سے پکیاں سڑکیں بنائیں۔صاف پانی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب چارمہینے بعد الیکشن آنے والے ہیں اگردوبارہ مسلم لیگ ن کوووٹ دیاتوچونیاں میں یونیورسٹی بنائی جائیگی۔پتوکی اور کنکن پورکے درمیان دو روریہ سڑک بنائی جائے گی۔پتوکی کیلئے جولائی میں 10 اسپیڈوبسیں دینے کا اعلان کرتاہوں۔ قصور میں سی ٹی اسکین مشینیں لگی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ بھی دورتھاجب ہسپتالوں کے باہرسی ٹی اسکین مشینیں تھیں لیکن آج ہرسرکاری ہسپتال میں مشینیں لگی ہوئی ہیں۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ خان صاحب نے کے پی میں پانچ سال جھوٹ بول کرضائع کردیے۔لیکن میٹرونہیں بنا سکا۔نہ سکول بنائے،ہسپتال بنائے اور نہ ہی میٹروبنا سکا۔اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔اقتدار میں آکرمسلم لیگ ن پشاور میں ایک سال میں میٹروبس بنائے گی۔

کراچی کولاہوربنادیں گے۔خان صاحب کوجھوٹوں کی پارٹی بنالینی چاہیے۔سبحان نے چینی کمپنی کے سامنے ملتان میٹرومیں کرپشن کااعتراف کیا۔سپریم کورٹ شہبازشریف کیخلاف ایکشن لے۔سپریم کورٹ فل بنچ بنائے،انکوائری کرے ۔اگرمیں غلط ثابت ہواتوعمر بھرکیلئے سیاست چھوڑدوں گا۔اگرخان صاحب جھوٹا ثابت ہواتووہ سیاست چھوڑدے۔انہوں نے سپریم کورٹ اور لاہورہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ بنچ بنایا جائے۔اور خان صاحب کے کل کے جھوٹ کی تحقیقات کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات